Header Ads

ads header

حضرت مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کے متعلق اہل سنت کے اقوال کیا ہیں ؟



تاریخی اور اہل سنت کی کتابوں میں مراجعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بہت سے علماء نے حضرت مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کا اعتراف کیا ہے اور ان کا حسب و نسب ذکر کیا ہے ،ان علماء میں سے بعض کے نام مندرجہ ذیل ہیں :
١۔ علی بن حسین مسعودی (٣٤٦ ھ) کہتے ہیں :
«وفی سنة ستین ومأتین قبض ابومحمّد الحسن بن علىّ بن محمّد بن على بن موسى بن جعفر بن محمد بن على بن الحسین بن على ابى طالب ـ (علیهم السلام) ـ فی خلافة المعتمد، وهو ابن تسع وعشرین سنة وهو ابوالمهدى المنتظر والامام الثانى عشر...» ((1 ۔ ٢٦٠ ہجری میں ابومحمد حسن بن علی بن محمد بن علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب (علیہم السلام) کی معتمد عباسی کی خلافت کے زمانہ میں رحلت ہوئی ،اس وقت آپ کی عمر ٢٩ سال تھی اور یہ مہدی منتظر اور بارہویں امام کے والد ہیں ۔
٢۔ شمس الدین قاضی ابن خلکان شافعی (٦٨١) کہتے ہیں : «ابوالقاسم محمّد بن الحسن العسکرى، ابن على الهادى، ابن محمّد الجواد المذکور قبله، ثانى عشر الائمة الاثنى عشر على اعتقاد الامامیة المعروف بالحجة... کانت ولادته یوم الجمعة منتصف شعبان سنة 255 هـ ولمّا توفّى ابوه کان عمره خمس سنین»(٢) ۔ ابوالقاسم محمد بن حسن عسکری بن علی ہادی بن محمد جواد شیعوں کے نزدیک بارہویں امام ہیں جو حجت کے نام سے مشہور ہیں ،ان کی ولادت ٢٥٥ ہجری نیمہ شعبان میں جمعہ کے روز ہوئی اور جس وقت آپ کے والد کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی ۔
٣۔ ابوالفداء اسماعیل بن علی شافعی (٧٣٢) نے ٢٥٤ ہجری کے تاریخی واقعات میں لکھا ہے : «والحسن العسکرى المذکور هو والد محمّد المنتظر صاحب السرداب. ومحمّد المنتظر المذکور هو ثانی عشر الائمة الاثنى عشر على رأى الامامیة. ویقال له: القائم والمهدی والحجة...»(٣) ۔ حسن عسکری ، صاحب سرداب محمد منتظر کے والد ہیں ،امامیہ کے نظریہ کے مطابق محمد منتظر بارہویں امام ہیں ، ان کا القاب قائم، مہدی اور حجت ہیں ۔
٤۔ شمس الدین محمد بن طولون حنفی (٩٥٣ھ) نے ائمہ کی سوانح حیات میں لکھا ہے : «وثانى عشرهم ابنه محمّد بن الحسن، وهو ابوالقاسم... کانت ولادته ـ رض ـ یوم الجمعة منتصف شعبان سنة خمس وخمسین ومأتین. ولمّا توفّى ابوه المتقدم ذکره ـ رضی الله عنهما ـ کان عمره خمس سنین» (٤) ۔ ان کے بارہویں بیٹے ابوالقاسم محمد بن حسن ہیں ، ان کی ولادت ٢٥٥ ہجری نیمہ شعبان میں جمعہ کے روز ہوئی اور جس وقت آپ کے والد کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی ۔
٥۔ شبلنجی شافعی (١٢٩٨ھ) کہتے ہیں : : «کانت وفاة ابى محمّد الحسن بن على فی یوم الجمعة لثمان خلون من شهر ربیع الاول سنة ستین ومأتین. وخلّف من الولد ابنه محمّداً... امّه امّ ولد یقال لها نرجس... وکنیته ابوالقاسم. ولقّبه الامامیة بالحجة والمهدى والخلف الصالح والقائم والمنتظر وصاحب الزمان واشهرها المهدى» (٥) ۔ ابی محمد حسن بن علی کی وفات آٹھ ربیع الاول ٢٦٠ ہجری کو جمعہ کے روز ہوئی ، ان کے ایک بیٹے تھے جن کا نام محمد ہے ۔ ان کی والدہ کا نام ام ولد(٦) اور نرجس تھا ۔ ان کی کنیت ابوالقاسم اور القاب حجت، مہدی، خلف صالح ، قائم، منتظر اور صاحب الزمان ہیں اور ان سب میں سب سے زیادہ مشہور مہدی ہے ۔
٦۔ علامہ صلاح الدین خلیل بن ایبک صفدی لکھتے ہیں : «الحجة المنتظر محمّد بن الحسن العسکرى بن على الهادى بن محمّد الجواد بن على الرضا بن موسى الکاظم بن جعفر الصادق بن محمّد الباقر بن زین العابدین على بن الحسین بن على بن ابى طالب رضى الله عنهم، الحجة المنتظر، ثانى الأئمة الإثنى عشر، هذا الذى تزعم الشیعة انّه المنتظر القائم المهدى... ولد نصف شعبان سنة خمس وخمسین ومأتین...» (٧) ۔
حجت منتظر محمد بن حسن بن علی بن محمد بن علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب (علیہم السلام) شیعوں کے نزدیک بارہویں امام ہیں، شیعوں کے عقیدہ کے مطابق وہ قائم مہدی ہیں ،ان کی ولادت ٢٥٥ ہجری نیمہ شعبان میں جمعہ کے روز ہوئی اور جس وقت آپ کے والد کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی ۔
٧۔ علامہ میر خواند کہتے ہیں : «کانت ولادة الامام المهدى المسمى باسم الرسول(صلى الله علیه وآله) والمکنّى بکنیته بسرّ من رأى فی لیلة النصف من شعبان سنة 255، وکان عمره وقت وفاة ابیه خمس سنین. آتاه الحکمة کما آتاها یحیى صبیاً وجعله فی الطفولیة اماماً، کما جعل عیسى نبیاً» (٨) ۔
حضرت امام مہدی جو رسول اکرم (ص) کے ہم نام ہیں اور ان کی کنیت بھی رسول اکرم کی کنیت ہے ، کی ولادت ٢٥٥ ہجری ، روز نیمہ شعبان شامراء میں ہوئی، ان کے والد کی وفات کے وقت ان کی عمرپانچ سال تھی ۔ خداوندعالم نے اسی عمر میں ان کو حکمت عطا کی ، جس طرح بچپنے میں حضرت عیسی (علیہ السلام) کوعطا کی تھی اوران کو امام قرار دیا ، جس طرح حضرت عیسی (علیہ السلام) کو نبوت عطا کی تھی ۔
٨۔ سبط بن جوزی نے امام مہدی (علیہ السلام) کی سوانح حیات سے متعلق فصل میں لکھا ہے : :«محمّد بن الحسن بن على بن محمّد... وکنیته ابوعبدالله وابوالقاسم وهو الخلف الحجة صاحب الزمان القائم والمنتظر...» (٩) ۔ محمد بن حسن بن علی بن محمد کی کنیت ابوعبداللہ اور ابوالقاسم ہے ، وہ اپنے والد کے جانشین ، حجت، صاحب الزمان، قائم اور منتظر ہیں ۔
٩۔ محمد بن طلحہ شافعی نے امام مہدی (علیہ السلام) کی سوانح حیات میں لکھا ہے : «محمّد بن الحسن الخالص بن على المتوکل بن محمّد... فامّا مولده فبسرّ من رأى... وکنیته: ابوالقاسم ولقبه: الحجة والخلف الصالح، وقیل: المنتظر» (١٠) ۔ محمد بن حسن عسکری ،بن علی ہادی بن محمد کی ولادت سامراء میں ہوئی ،ان کی کنیت ابوالقاسم ،لقب حجت ،خلف صالح اور ایک قول کی بناء پر منتظر ہے ۔
١٠۔ میرزا محمد بن رستم بدخشی شافعی نے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی سوانح حیات میں لکھا ہے : «و لم یترک ولداً الاّ محمّد المنتظر...» (١١) ۔ ان کا صرف ایک بیٹا محمد منتظر تھا ۔
١١ ۔ ابن حجر ہیتمی شافعی نے ابومحمد حسن عسکری کی سوانح حیات میں لکھا ہے : «ولم یخلف غیر ولده ابى القاسم محمد الحجة وعمره عند وفاة ابیه خمس سنین، لکن آتاه الله فیها الحکمة. ویسمّى القائم المنتظر» (١٢) ۔ حسن عسکری علیہ السلام کے صرف ایک بیٹا ابوالقاسم محمد حجت ہے ، ان کی عمر اپنے والد کی وفات کے وقت پانچ سال تھی ۔ لیکن خداوندعالم نے ان کو پانچ سال کی عمر میں حکمت عطا کی ، ان کو قائم منتظر کہتے ہیں ۔
١٢۔ ابوالعباس احمد بن علی قلقشندی شافعی جو کہ انساب کا ماہر عالم ہے ،امام جعفر صادق (علیہ السلام) اور ان کی اولاد کے نسب میں حضرت مہدی کو امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے بیٹے اور شیعوں کے بارہویں امام ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ شیعہ ان کے زندہ ہونے کے معتقد ہیں ،اس کی عبارت سے ظاہر ہوتا ہے کہ قلقشندی امام مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کا معتقد ہے ، لیکن ان کے زندہ ہونے کے اعتقاد کو شیعوں کی طرف نسبت دی ہے (١٣) ۔
١٣۔ نور الدین ابن صباغ مالکی نے اپنی کتاب کی بارہویں فصل میں لکھا ہے : «ابوالقاسم محمّد الحجة الخلف الصالح ابن ابى محمّد الحسن الخالص وهو الامام الثانى عشر. ثم ذکر تاریخ ولادته ودلائل امامته» (١٤) ۔ ابوالقاسم محمد حجت خلف صالح ، امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے بیٹے ہیں اور وہ بارہویں امام ہیں ،پھر ان کی تاریخ ولادت اورامامت کی دلیلیں بیان کی ہیں ۔
١٤ ۔ محمد بن محمود بخاری معروف بہ خواجہ پارسا حنفی نے اس طرح لکھا ہے : «من ائمة اهل البیت الطیبین ابو محمّد الحسن العسکرى... لم یخلف ولداً غیر ابى القاسم محمّد المنتظر المسمّى بالقائم والحجة والمهدى وصاحب الزمان وخاتم الائمة الاثنى عشر عند الامامیة. وکان مولد المنتظر لیلة النصف من شعبان سنة 255» (١٥) ۔ ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) میں سے ابومحمد حسن عسکری ہیں ۔ ان کے صرف ایک بیٹے تھے جن کا نام ابوالقاسم محمد منتظر ہے جوقائم ، حجت ، مہدی اور صاحب الزمان کے نام سے مشہور ہیں اور شیعوں کے نزدیک بارہویں اور آخری امام ہیں ، ن کی ولادت ٢٥٥ ہجری کو شب نیمہ شعبان میں ہوئی ہے ۔
١٥۔ جمال الدین محمد بن یوسف زرندی حنفی کہتے ہیں : «الامام الثانى عشر صاحب الکرامات المشتهر الذى عظم قدره بالعلم واتباع الحق والأثر، القائم بالحق والداعى الى نهج الحق... وکان مولده على ما نقلته الشیعة لیلة الجمعة للنصف من شعبان خمس وخمسین ومأتین بسرّ من رأى فی زمان المعتمد. وامه نرجس بنت قیصر الرومیة...» (١٦) ۔ بارہویں امام مشہور کرامات کے مالک ہیں ،آپ وہ ہیں جو خدا اور سنت نبوی کی کماحقہ پیروی کرتے ہیں ،آپ وہ ہیں جو حق اور راہ حق کی طرف دعوت دینے والے ہیں ۔ شیعوں کے نقل کے مطابق ان کی ولادت شب نیمہ شعبان ٢٥٥ ہجری کو سامراء میں ہوئی ،ان کی والدہ کا نام نرجس بنت قیصر روم ہے (١٧) ۔

No comments