Lyrics Noha: Mazar E Fatima Lyrics in Urdu text


 
دیکھو مزار فاطمہ کتنا اداس ہے
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
دیکھو مزار فاطمہ کتنا اداس ہے
بس اک نشان سنگ ہی تربت کے پاس ہے
محروم چومنے سے بھی ہر حق شناس ہے
محشر میں مصطفی کے جب آۓ گا رو برو
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
اللہ رے یہ فاطمہ زہرا کی بے کسی
اک شمع بھی جلانے کو آتا نہیں کو‎ئی
تنہا ہے ایک گوشے میں بیٹی رسول کی
چاروں طرف مدینے میں پھیلی ہے روشنی
ٹوٹے ہوئے مزار سے لپٹی ہے بے کسی
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
بول اے زمانے کیا ترے دامن میں کچھ نہ تھا
زہرا نے ہر نماز میں دی ہے تجھے دعا
تو ایک ٹوٹی قبر ہی زہرا کو دے سکا
جب دیکھتے ہیں اجڑی ہوئی قبر سیدہ
لگتا ہے جیسے دھوپ میں بیٹھی ہیں فاطمہ
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
زہرا وہی کہ جس کے پسر ہیں حسن حسین
زہرا وہی کہ جس کے ہیں شوہر شاہ حنین
زہرا وہی کہ جو دل پیغمبری کا چین
ایسا لٹا یہ چین کہ گھر بار لٹ گیا
اک دل تھا فاطمہ کا جو سو بار کٹ گیا
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
پہلو میں آپ کے ہیں حسن زین العابدین
باقر بھی اور جعفر صادق بھی ہیں یہیں
ہا‏ئے کسی کی قبر سلامت بھی اب نہیں
محشر میں اپنا درد سنائیں گی فاطمہ
امت نے جو کیا ہے بتا‏ئیں گی فاطمہ
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
غربت رسول زادی کی پڑھتی ہے مرثیہ
حسرت سے تکتا رہتا ہے روضہ رسول کا
آنکھوں میں اشک چیختے ہیں وا محمدا
فرش عزا بچھانے کو آ جا‏ئیے امام
زہرا کا غم منانے کو آ جا‏ئیے امام
یا مظلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
بی بی تمھارے لعل کے غم خوار آ ‏ئے ہیں
جانے جانے کہاں کہاں سے عزادار آ‏ئے ہیں
نوحہ سنانے آپ کے عزادار آ ‏ئے ہیں
یہ آرزو تھی آنکھوں سے مٹی لگائیں گے
سوچا نہ تھا کہ فاتحہ پڑھنے نہ پائیں گے
یا مضلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا
زوار چپ ہیں سارا بقیہ اداس ہے
کرب بلا خاموش مدینہ اداس ہے
ہر اک نبی کا چاہنے والا اداس ہے
بی بی کو قبر میں سکوں ہے نہ چین ہے
ہے پسلیوں پہ ہاتھ زباں پر حسین ہے
یا مضلومہ یا زہرا
یا معصومہ یا زہرا

ہاۓیا زہرا یا زہرا یا زہرا

ہاۓ

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

No comments

Powered by Blogger.